آسٹریلین اوپن ٹینس؛ثانیہ اور باربورا نے دوسرا مرحلہ عبور کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:00

آسٹریلین اوپن ٹینس؛ثانیہ اور باربورا نے دوسرا مرحلہ عبور کرلیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کی پارٹنر جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائیکوا نے آسٹریلین اوپن کے ویمنز ڈبلز تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اور باربورا اسٹرائیکوا نے دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کی سمانتھااسٹوسر اور چینی پلیئر ڑانگ شوئی کواسٹریٹ سیٹ میں 1-6 اور4-6سے شکست دے دی۔کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے ثانیہ اور اسٹرائیکوا کا سامنا جاپانی جوڑی ایری ہوزومی اور میو کیٹو سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 15:00:25