عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 13 رنز درکار، آج مکمل کرنے کیلئے پرامید

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:07

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔عمراکمل نے 2009ئ میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 114 میچز میں 2987 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول چوتھے ون ڈے میچ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 15:07:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :