پشاور، انٹر ڈسٹرکٹ ویمن سکواش لیگ لائبہ اعجاز نے جیت لی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:30

پشاور، انٹر ڈسٹرکٹ ویمن سکواش لیگ لائبہ اعجاز نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ ویمن سکواش لیگ لائبہ اعجاز نے جیت لی فائنل میں نمرہ عقیل کو تین صفر سے شکست ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر یوتھ عزیز الله خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صدر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب صدیق، صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وزیر خان ، منورزمان ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ویمن سکواش لیگ پی اے ایف جہان شیر خان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں ٹاپ 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلاگیا جس میں ہر ایک لڑکی نے سولہ سولہ میچز کھیلے چیمپئن شپ تین ہفتے تک جاری رہا ، جس کا فائنل میچ لائبہ اعجاز اور نمرہ عقیل کے مابین کھیلاگیا جس میں لائبہ اعجاز نے گیارہ چار، گیارہ سات اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں حرء عقیل نے تیسری، نائمہ خالد نے چوتھی اور مائرہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں انڈر23 گیمز کیلئے پشاور ٹیم کیلئے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے بھی انٹر ڈسٹرکٹ ویمن سکواش لیگ کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے انڈر23 گیمز کیلئے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا ،امید ہر کے باقی ڈسٹرکٹ میں بھی میرٹ کی بنیاد پر ٹیم سلیکشن کی جائیگی ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر یوتھ عزیز الله خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 19:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :