پشاور،نیشنل شوتوکان کراٹے ٹورنامنٹ میں فاٹا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:30

پشاور،نیشنل شوتوکان کراٹے ٹورنامنٹ میں فاٹا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ملتان میں منعقد ہونیو الی24ویںال پاکستان نیشنل شوتوکان کراٹے ٹورنامنٹ میں فاٹا کے لیے تین گولڈ ایک سلوراورتین براونزکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والی فاٹا ٹیم کے اعزازمیں پروقارتقریب گذشتہ روز سپورٹس قیوم سٹیڈیم پشاورمیںمنعقد ہوئی اس موقع پرخیبرسابق ورلڈ سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرجوجیستو فاٹا کے سیکرٹری حسین آفریدی،کراٹے سیکرٹری جابرحسین،کے پی سپورٹس رائیٹرز کے صدرجہانزیب صدیق،سیکرٹری عاصم شیراز،نائب صدرعظمت اللہ بھی موجودتھے۔

قمرزمان نے اپنے خطاب میں فاٹا کراٹے کھلاڑیوں کونامساعد سہولیات کے باوجودشاندار پرفارفنس ہرلحاظ سے قابل تحسین ہیںانہوںنے کھلاڑیون کوہدایت کی کہ وہ پریشان ہونے کی بجائے اپنی محنت جاری رکھیں اچھے دن ضرورآئیںگے،محمدنبی نے فاٹا کے بچوں کومیڈل جیتنے پرمبارکباد دی ااورانہیںنقد انعام بھی دیاواضع رہے کہ 24ویںال پاکستان نیشنل شوتوکان کراٹے ٹورنامنٹ پاکستان آرمی نے پہلی فاٹا نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوںکے علاوہ ریلوے،ازاد کشمیر ودیگر ٹیمیں بھی شریک تھیں فاٹاکے لیے محمدنبی آفریدی نے ہیوی ویٹ،سجاد ا ٓفریدی نے 67کے جی،ریاض آفریدی نے 78 بلال خان نے سلورجبکہ فضل الرحمن اورریاض ن سے کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 19:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :