ثانیہ مرزا کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز،پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:25

ثانیہ مرزا کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز،پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) اسٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کے ہمراہ پہلے رائونڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کی جرمن جوڑی دار لارا سیگمونڈ کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے چھٹے روز مکسڈڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاوک اور لارا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز میں بھی پری کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 21:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :