10 ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چمپئن شپ 24 جنوری سے شروع ہوگی

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 10 ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چمپئن شپ 24 جنوری سے اسلام آباد کے لیژرسٹی باولنگ کلب میں کھیلا جائیگا ،ْپاکستان ٹین پین باولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازلرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد ملک اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی اور چمپئن شپ 29جنوری تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 11:50:29