پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ مارچ میں ہوگا

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بوائزاور گرلز انڈر18- اور خواتین انڈر13- ٹیمیں شرکت کریں گی

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ مارچ کے دوسرے ہفتے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہوگا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بوائز اور گرلز انڈر18- اور خواتین انڈر13- ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں 15 فروری تک اپنی ٹیموں کا اندراج کرواسکتے ہیں، کھلاڑیوں عمر کے ثبوت کے لئے نادرہ کا اصل ب فارم ہمراہ لائیں، ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو دس ہزار ونر اپ ٹرافی اور ڈوئم آئے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے رنر اپ ٹرافی سے نوازا جائے گا، شرافت بخاری نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کا دو ہفتے کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں لگایا جائے گا منتخب ٹیم دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں حصہ لیں گی انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویراحمد کو ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا مزید معلومات کے لئے 0300-8543492 اور 0331-5388841 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 11:50:30