رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30جنوری کو ہانگ کانگ رووانہ ہوگی

ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ یکم فروری سے 6 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)4 رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30جنوری کو ہانگ کانگ رووانہ ہوگی،قومی ٹیم کے کوچ امجد خان نے بتایا کہ 4 رکنی قومی ٹیم مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالماک شامل ہیں اور ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ یکم فروری سے 6 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء کے کھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پورمحنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، امجد خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اصل مقابلہ بھارت اور ہانگ کانگ سے ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے کھلاڑی بھی اچھے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے اور خامیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے،واضح رہے کہ امجد خان چار سال تک ایران، ایک سال تک عراق اور سات ماہ تک اردن میں کوچنگ کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں،قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30 جنوری کو ہانگ کانگ رووانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 11:50:33