ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، شیخ عبدالوحید

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورسابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اورملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اور ملک میں صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ محمد سعید کلب اور اسوا کلب کی ٹیموں کے درمیان ایک فٹ بال انڈر 14- میچ کے دوران کیا، اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 12:00:34