رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)4 رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی، قومی ٹیم کے کوچ امجد خان نے بتایا کہ 4 رکنی قومی ٹیم مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالماک شامل ہیں اور ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ یکم فروری سے 6 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء کے کھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پورمحنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، امجد خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اصل مقابلہ بھارت اور ہانگ کانگ سے ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے کھلاڑی بھی اچھے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے اور خامیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے،واضع رہے کہ امجد خان چار سال تک ایران، ایک سال تک عراق اور سات ماہ تک اردن میں کوچنگ کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں،قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 30 جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 12:00:36