دسویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چیمپئین شپ (کل) شروع ہو گی

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

․ اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دسویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چیمپئین شپ (کل) منگل سے لیثر سٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے نیشنل بائولرز کے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئین شپ میں سات مختلف کیٹگریز ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، امیچور، خواتین اور میڈیا ایونٹ کے علاوہ اس سال نیشنل چیمپئین سٹار کپ کا نیا ایڈیشن بھی شامل کر دیا گیا ہے پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ چیمپئین شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جو کہ پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں نیشنل بائولرز کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی بڑی تعداد میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے سال کی طرح اسی سال بھی چیمپئین شپ میں سات کیٹگریز کے علاوہ اس سال نیشنل چیمپئین سٹار کپ کا نیا ایڈیشن بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔ چیمپئین شپ میں بطور انعامات ماسڑ سنگلز کے وینر کو پچھاس ہزار اور ٹرافی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 25 ہزار اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار اور ٹرافی دی جائے گی اور ڈبلز کیٹیگری کے وینر کو 30 ہزار اور ٹرافی اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو 20 ہزار اور ٹرافی دی جائے گی، ماسٹر ٹیم کے وینر کو 20 ہزار اور ٹرافی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10 ہزار اور ٹرافی جبکہ ڈیف ، امیچور ، خواتین اور میڈیا ایونٹ کے ہر وینر کو سات ہزار اور ٹرافی ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو پانچ ہزار اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار روپے اور ٹرافی دی جائے گی۔

چیمپئین شپ کے افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وفاقی وزرا کے علاوہ مختلف ملکوں کے ایمبیسڈرز شرکت کر یں گے اور چیمپئن شپ 29 جنوری تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 12:00:39