شہریارخان نے مصباح الحق کی کپتانی پربیان بدل لیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:58

شہریارخان نے مصباح الحق کی کپتانی پربیان بدل لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری۔2017ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بیان بدل لیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویوکے دوران شہریارخان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق شاندار کھلاڑی اور کامیاب کپتان ہیں ،ان کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں ،اگرمصباح الحق نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تو کرکٹ بورڈ انہیں منع نہیں کرے گا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شہریارخان ہی مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ لینے سے روکتے رہے ہیں اوراایک موقع پر تو ان کی جانب سے مصباح الحق سے 2018ء تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی درخواست بھی سامنے آئی تھی ۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 12:58:30