حسن علی کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 5 وکٹیں

اتوار 22 جنوری 2017 13:50

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بائولر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور پہلی بار پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں حسن علی نے 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ کی وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 13:50:11