پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ ،ْ میزبان ٹیم کے سات چھکے اور 30چوکے

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے پورے میچ میں 7چھکے اور 30چوکے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس دور ان آسٹریلوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا میزبانی ٹیم کی جانب سے پورے میچ میں 30 چوکے اور سات چھکے لگائے گئے ۔آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ نے دو ،ْ وارنر نے گیارہ چوکے ،ْدو چھکے ،سمتھ نے پانچ چوکے، ہیڈ نے دو چوکے اور چار چھکے جبکہ میکسویل نے دس چوکے اور ایک چھکا لگایا
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :