جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں19رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی

بارش سے متاثرہ میچ کو 10,10اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم127رنز کے تعاقب میں 107رنز ہی بنا سکی

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں19رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔بارش سے متاثرہ میچ کو 10اوورز تک محدود کر دیا گیا۔127 رنز ہدف کے تعاقب میںسری لنکا کی ٹیم 10 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز ہی بنا سکی۔تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میںسری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور میزبان ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40 جب کہ فرحان بہار دین نے 31 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں127رنز کے ہدف کے تعاقب میںسری لنکا کی ٹیم دس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔مہمان سری لنکا کی جانب سے نیروشن ڈکویلا اور دھننجے ڈی سلوا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے عمران طاہر اور انگیڈی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :