روس ٹیلر تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

روس ٹیلر تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) روس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے، مجموعی طور پر تین کیوی بیٹسمین یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں اپنی 77 کی اننگز کے دوران 62 واں رن بنا کر یہ اعزاز پایا، یہ ان کے کیریئر کی 145 ویں اننگز رہی۔ برینڈن میک کولم نے یہ کارنامہ 163 جب کہ اسٹیفن فلیمنگ نے 165 ویں اننگز میں انجام دیا تھا، مجموعی طور پر اسٹیفن فلیمنگ 7172 اور برینڈن میک کولم 6453 رنز بنا کر اس فہرست میں ٹیلر سے آگے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:20:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :