اظہر علی کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی کا یہی حال رہنا ہے تو کپتان کی تبدیلی پر غور شروع کر دینا چاہیے‘شائقین کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)سڈنی میں گرین شرٹس کی باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناکامی کے نتیجے میں کینگروز نے 354رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جس سے اظہرعلی کی کپتانی کی صلاحیتوں کاپول کھل گیا۔

(جاری ہے)

کپتان اظہر علی جب اوپننگ کے لئے میدان میں آئے تو شائقین نے امیدیں باندھ لیں کہ شاید وہ اپنے بلے سے ہی کوئی کارنامہ دکھا دیں لیکن وہ صرف سات رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔یوں ان کی انفرادی کارکردگی بھی صفررہی۔ پاکستانی کرکٹ شائقین سوچنے پر مجبور ہیں کہ اگر اظہر علی کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی کا یہی حال رہنا ہے تو پی سی بی کو ون ڈے کپتان کی تبدیلی پر غور شروع کر دینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 20:11:19