قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

سینئر کھلاڑی اظہرعلی کودل سے بطورکپتان تسلیم نہیں کررہے ہیں ،ایک گروپ حفیظ ،دوسراسرفرازکوکپتان دیکھنا چاہتا ہے

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میںاختلافات کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںمیںشدیدقسم کے اختلافات ہیں اورٹیم میں باقاعدہ گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم مسلسل شکست سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اظہرعلی کودل سے بطورکپتان تسلیم نہیں کررہے ہیں اوران کو ناکام بنانے کے لئے مختلف قسم کی سازشوں میںمصرف ہیں۔

یہ بھی افواہیں ہیں کہ ایک گروپ اظہرعلی کی جگہ محمدحفیظ کوکپتان اوردوسراگروپ سرفرازاحمدکوکپتان دیکھنا چاہتا ہے ۔اگرپاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈمیں باڈی لینگوئج کودیکھاجائے تواس سے بھی اختلافات کو محسوس کیا جا سکتا ہے ۔تاہم بورڈ اور مینجمنٹ کی طرف سے ٹیم میں کسی بھی طرح کی گروپ بندی کی تردید کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 20:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :