بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا

پیر 23 جنوری 2017 11:11

کانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن چار بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 11:11:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :