ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مصطفی کمال توسری 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

پیر 23 جنوری 2017 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مصطفی کمال توسری 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور لاہور میں 7 فروری سے شروع ہونے والی آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر گرلز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 9 فروری کو لاہور ویمن کالج، لاہور میں ہوگی۔

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں سکولزکے جونیئر اور کالجز کے سنیئر مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں کو پچاس، پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 11:15:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :