پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ 26جنوری کو کھیلا جائیگا

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا

پیر 23 جنوری 2017 12:09

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو اوول ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی ،ْ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرایا ،ْ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 86 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:09:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :