بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن چار بجے شروع ہوگا

پیر 23 جنوری 2017 12:09

کانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن چار بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا ،ْ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:09:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :