اسلام آباد ریجنل انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کے دو میچ پرسوں کھیلے جائیں گے

پیر 23 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) اسلام آباد ریجنل انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کے دو میچ پرسوں بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ پر اسلام آباد سنٹرل زون کا مقابلہ اسلام آباد ویسٹ زون سے ہوگا، میچ میں امپائرز کے فرائض پی سی بی کے امپائرز جعفر حسین اور سلیم بٹ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

مرغزار گرائونڈ، اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد نارتھ زون کی ٹیمیں مد مقابلہ ہونگی۔

اسلام آباد ایسٹ ٹیم کے کوچ احسان اصغر کے مطابق ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ریجن کی پانچ ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد سنٹرل ، اسلام آباد ویسٹ، اسلام آباد سنٹرل ، اسلام آباد ایسٹ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد نارتھ زون کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:21:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :