روندرا جدیجا نے ون ڈے میں ڈیڑھ سو وکٹیں مکمل کر لیں

پیر 23 جنوری 2017 12:24

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر روندرا جدیجا نے ون ڈے میں ڈیڑھ سو وکٹیں مکمل کر لیں، اس طرح وہ بھارت کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے 12 ویں پلیئر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انجام دیا۔

(جاری ہے)

روندرا جدیجا اب تک 129 میچوں میں151 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:24:57