جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 23 جنوری 2017 12:25

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل پرسوں بدھ کو نیولینڈز، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سینچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 19 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ جوہانسبرگ میں سری لنکا نے عمدہ کم بیک کیا اور 3 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:25:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :