راجر فیڈرر، سٹانسلاس وارینکا اور سونگا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹاپ سیڈڈ اینڈی مرے پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

پیر 23 جنوری 2017 12:25

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں انگلینڈ کے میسچا زویرو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈڈ ہم وطن اینڈی مرے کو 7-5، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جاپان کے کئی نیشیکوری کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-7)،6-4،6-1، 4-6 اور 6-3 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا نے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو 7-6(7-2)، 7-6(7-4) اور 7-6(7-4) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے انگلینڈ کے ڈینیئل ایوانز کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-6)، 6-2، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل مرحلے میں راجر فیڈرر کا مقابلہ میسچا زویرو سے ہوگا جبکہ جو ویلفرائیڈ سونگا کو سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا کا سامنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:25:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :