ٹم سائودی کی ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل، پانچویں کیوی بائولر بن گئے

پیر 23 جنوری 2017 12:39

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائودی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی، وہ تیز ترین دو سو وکٹیں لینے والے دوسرے کیوی بائولر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 56 ٹیسٹ میچوں میں انجام دیا، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں کیوی بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹم سائودی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تباہ کن بائولنگ کی اور میچ میں 8 شکار کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ اب تک 56 میچوں میں 201 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس سے قبل رچرڈ ہیڈلی، ڈینیئل ویٹوری، کرس مارٹن اور کرس کینز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، ڈینیئل ویٹوری نے 362، مارٹن نے 233 اور کرس کینز نے 218 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :