آسٹریلیا :ٹور ڈائون انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کالیب ایون نے جیت لیا

پیر 23 جنوری 2017 13:58

آسٹریلیا :ٹور ڈائون انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کالیب ایون نے جیت لیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) آسٹریلیا میں ہونے والی ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ میزبان ملک کے کالیب ایون نے جیت لیا ہے تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر ان کے ہم وطن رچی پورٹ ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے کامیابی کیلئے خوب محنت کی۔

میزبان ملک کے رائیڈر رچی پورٹ اور کالیب ایون نے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ریس کے آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دی۔ کالیب ایون نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 55 منٹ اور 28 سیکنڈز میں طے کر کے آخری راؤنڈ اپنے نام کیا۔ تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر رچی پورٹ نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 13:58:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :