انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو5 رنز سے شکست دیدی ،سیریز2-1سے بھارت کے نام

پیر 23 جنوری 2017 14:23

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو5 رنز سے شکست دیدی ،سیریز2-1سے بھارت کے نام

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیسرے ون ڈے میں بھارت کو5 رنز سے شکست دیدی ،بھارتی ٹیم 322رنز ہدف کے تعاقب میںمقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 316رنزبنا سکی، بھارت کی جانب سے جھادیو90،ہریش پانڈی56،ویرات کوہلی55اور یوراج سنگھ 45رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کے بن سٹوکس کو مین آف دی میچ اور بھارت جے جھادیو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26جنوری کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق کولکیہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کے اوپنرجیسن روئے نے مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور65 رنزبناکرپویلین لوٹے، سیم بلنگز 35، جونی بیرسٹو 56، کپتان اوون مورگن 43 اورکرس ووئکس 34 رنزبناکرآئوٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس 57 رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔

بھارت کے ہردیک پانڈیا نے تین اورایشون نے دوکھلاڑی آٹ کئے۔322 رنزہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر اجنکیاراہانے اورلوکاش راہول جلد آئوٹ ہوگئے، کپتان ویرات کوہلی 55 اوریوراج سنگھ 45 رنزبنائے، ایم ایس دھونی نی25رنز اسکورکئے۔کیدرجے دیو آخری اوور تک ڈٹے رہے۔آخری اوور میں بھارت کوفتح کے لئے 16 رنزدرکارتھے، جے دیو نے کرس ووئکس کو پہلی دوگیندوں پرچھکااورچوکا لگایا، تیسری بال پرکوئی رن نہیں بنا۔ چوتھی گیندپر جے دیونوے رنزبناکرکیچ ہوگئے۔مین آف دی میچ بین اسٹوکس نیتین، جیک بال اورکرس ووئکس نے دو،دو کھلاڑی آٹ کئے۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:23:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :