سڈنی،ٹور ڈائون انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کالیب ایون نے جیت لیا

آخری مرحلے میں دلچسپ مقابلے کے بعد فاتح کھلاڑی نے مقرری فاصلہ ایک گھنٹی55منٹ اور28سیکنڈز میں طے کیا

پیر 23 جنوری 2017 14:25

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء)آسٹریلیا میں ہونے والی ٹور ڈان انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ میزبان ملک کے کالیب ایون نے جیت لیا ہے تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر ان کے ہم وطن رچی پورٹ ٹرافی کے حقدار قرار پائے ۔ آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے کامیابی کیلئے خوب محنت کی ۔

میزبان ملک کے رائیڈر رچی پورٹ Richie Port اور کالیب ایون نے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ریس کے آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دی ۔ کالیب ایون نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 55 منٹ اور 28 سیکنڈز میں طے کر کے آخری رانڈ اپنے نام کیا ۔ تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر رچی پورٹ نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:25:31