ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

اپالو سپورٹس نے باغبانپورہ ایگلیٹس کو 1 وکٹ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 23 جنوری 2017 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے باغبانپورہ ایگلیٹس کو 1 وکٹ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ باغبانپورہ ایگلیٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اشفاق نے 45، اویس 44، اور دستگیر بٹ نے 25 رنز بنائے، اپالو سپورٹس کی جانب سے عرفان بٹ نے 3/21، وسیم راجا 3/30 اور وقاص طارق نے 2/12 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 32 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ وقاص طارق نے 51، سلمان علی 48 اور قاسم اکرم نے 25 رنز بنائے۔ باغبانپورہ ایگلیٹس کی جانب سے اکبر علی نے 3/31، اشفاق 2/33 اور محمد صفدر نے 2/50 وکٹ حاصل کیں۔ شکیل انجم، ریاض الدین ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے وقاص طارق کو مین آف دی میچ کاانعام دیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 15:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :