بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کیلئے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

پیر 23 جنوری 2017 15:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کیلئے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل منگل کوکرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ 28 جنوری سی12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹریننر طاہر محمود بٹ تربیت دے رہے ہیں۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ عالمی کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کو ویزے 25 جنوری کو ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان سیمت دنیا بھر سی10ممالک حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 15:28:50