پاکستان سپر لیگ، 11غیر ملکی کھلاڑی لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے باہر

پیر 23 جنوری 2017 15:33

پاکستان سپر لیگ، 11غیر ملکی کھلاڑی لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے باہر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری۔2017ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں محض 12روز باقی رہ گئے ہیں تاہم پی ایل ایل کے دوسرے ایڈیشن کی شروعات سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور قلندر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد تینوں فرنچائزز نے ان کی جگہ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ،لاہور قلندرز کے ڈووین براوو ،اینٹن ڈیوچچ اور شان ٹیٹ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس براتھویٹ ، محمد نبی ،ڈیوڈ ولی اور روومین پاول اور پشاور زلمی کے محمد شہزاد ، ایلکس ہیلز ،شکیب الحسن اور تمیم اقبال رواں سال کے پی ایس ایل ایڈیشن میں ان ایکشن نظر نہیں آئیں گے ، ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں میں سے بعض فٹنس مسائل سے دوچار ہیں ،بعض کو اپنے اپنے کرکٹ بورڈ ز کی جانب سے نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی ) کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض اپنی انٹر نیشنل ٹیم کی مصروفیات کے باعث لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 15:33:52