ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 30 جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

پیر 23 جنوری 2017 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ امجد خان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میںچار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالماک شامل ہیں اور یہ ہی چار کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 30 جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 16:54:23