ٹیسٹ میںنمبر ون رہنے والی پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی

نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ شکست دیکر پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی،بھارت پہلے نمبر پر براجمان

پیر 23 جنوری 2017 18:22

ٹیسٹ میںنمبر ون رہنے والی پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی کلین سوئپ مکمل کرکے نیوزی لینڈنے پاکستان نے پانچویں ٹیسٹ رینکنگ بھی چھین لی ہے، بنگلا دیش کے خلاف 9 وکٹ کی کامیابی نے کیویزکو ایک درجے ترقی دلا دی۔

(جاری ہے)

کیویز نے بنگال ٹائیگرز سے سیریز بھی 2-0 سے جیت لی جس نے اسے رینکنگ میں 2 پوائنٹس کا حقدار بنا دیا، یوں نیوزی لینڈ کے مجموعی پوائنٹ 98 ہو گئے جو پاکستان سے ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ بھارت بدستور پہلے نمبر ایک سو نو پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے اور ایک سو سات پوائنٹس کے بعد جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے انگلینڈ کے ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :