کنگروز کیخلاف آخری ون ڈے ،بجھے بجھے چہروں کیساتھ قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی

پیر 23 جنوری 2017 18:22

کنگروز کیخلاف آخری ون ڈے ،بجھے بجھے چہروں کیساتھ قومی ٹیم  ایڈیلیڈ پہنچ گئی

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) آسٹریلیا سے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

متواتر شکستوں کی وجہ سے ایڈیلیڈ ایئر پورٹ آمد کے موقع پر کھلاڑیوں کے چہرے بجھے بجھے سے تھے، اتوار کو چوتھے میچ میں 86 رنز کی فتح سے میزبان ٹیم پہلے ہی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے، جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں شیڈول پانچواں میچ جیت کر مہمان سائیڈ کو کچھ آنسو پونچھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا منگل کو اختیاری پریکٹس سیشن ہو گا، بدھ کی دوپہر مکمل ٹریننگ سیشن رکھا گیا ہے، دونوں روز کوئی کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:41