پاکستان سپر لیگ فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ 10ہزارروپے کی ہوگی

روپے والے صرف ایک ہزار ٹکٹ ہونگے،رمیض راجہ انکلوژر کی ٹکٹ ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے،قذافی سٹیڈیم میں 28ہزار افراد کی گنجائش ہے جبکہ چالیس ہزار ٹکٹ چھپوانے کی تجویز دی گئی ،حتمی فیصلہ رواں ہفتے پی ایس ایل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

پیر 23 جنوری 2017 18:22

پاکستان سپر لیگ فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ 10ہزارروپے کی ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ دس ہزارروپے کی ہوگی، عمران خان، جاوید میانداد انکلوژر کے ٹکٹ سب سے مہنگے ہوں گے، پانچ سو روپے والے صرف ایک ہزار ٹکٹ ملیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین پرٹکٹ بم گرانے کامنصوبہ بنا لیا۔پی ایس ایل کے فائنل کے لئے مہنگاترین ٹکٹ دس ہزار روپیکا ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس انتہائی مہنگے فروخت کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ دس ہزار روپے ہوگی۔ عمران خان، جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے مہنگے ہونگے۔ 500 روپے والے صرف ایک ہزار ٹکٹ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے رمیض راجہ انکلوژر کی ٹکٹ ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔حتمی فیصلہ رواں ہفتے پی ایس ایل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں 28 ہزار افراد کی گنجائش ہے جبکہ چالیس ہزار ٹکٹ چھپوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں 5 مارچ کو ہو گا۔ دورہ زمبابوے کے دوران میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ ایک ہزار روپے کا تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :