پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 19:06

پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹر کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے کئی نامی گرامی کرکٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کی جگہ انگلینڈ کے جیسن روئے، آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیا کے ہی کرس گرین اور نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوچ کی جگہ نیوزی لینڈ کے ہی جیمز فرینکلن کو شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی میں انگلینڈ کے الیکس ہیلز کی جگہ ویسٹ انڈیز کے مارون سیموئلز، افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ ویسٹ انڈیز آندرے فلیچر جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی جگہ سری لنکا کے تلکرتنا دلشان کو شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انگلینڈ کے معین علی، نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم، سری لنکا کے تھیسارا پریرا جبکہ جنوبی افریقہ کے رلے روسو کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے ماہ کی 9 تاریخ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 19:06:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :