بکیز سے رقم لینے پرسزا یافتہ موریس اوڈمبے کینیا کے بیٹنگ کوچ مقرر

موریس اوڈمبے آئی سی سی ورلڈ لیگ کوالیفائر میں نیپال کیخلاف میچ سے قبل یہ ذمے داری سنبھال لیں گے

پیر 23 جنوری 2017 22:43

بکیز سے رقم لینے پرسزا یافتہ موریس اوڈمبے کینیا کے بیٹنگ کوچ مقرر

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) بک میکرز سے رقم وصول کرنے کی پاداش میں 5 برس معطلی کا سامنا کرنے والے موریس اوڈمبے کو کینیا کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

موریس اوڈمبے آئی سی سی ورلڈ لیگ کوالیفائر میں نیپال کیخلاف میچ سے قبل یہ ذمے داری سنبھال لیں گے، موریس نے 1996 سے 2001 تک ملکی ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔انھوں نے کینیا کی تین مسلسل ورلڈ کپ میں شرکت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا، وہ 2004 میں بک میکرز سے رقم لینے کی پاداش میں گرفت میں آگئے تھے ، جس کے بعد انھیں پانچ برس معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، 46 سالہ سابق کرکٹر اب اپنے سابق ساتھیوں کو ایک بار باضابطہ طور پر جوائن کرلیں گے۔۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 22:43:27