عامر کی ویڈیو کسی نے بدلہ لینے کیلئے جاری کی، ہمارے درمیان طلاق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: فریال مخدوم

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 21:09

عامر کی ویڈیو کسی نے بدلہ لینے کیلئے جاری کی، ہمارے درمیان طلاق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: فریال مخدوم

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ عامر خان اور ان کے درمیان طلاق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ایک خاتون کیساتھ نازیبا گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ اس ویڈیو کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اب فریال مخدوم نے ردعمل دیا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ عامر خان کی ویڈیو جس نے بھی جاری کی اس کا مقصد بدلہ لینا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ ویڈیو ان کے خاندان میں سے کسی نے لیک کی ہو جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ عامر خان کی کمپنی میں سے نکالے گئے کسی شخص نے یہ حرکت کی ہو۔

(جاری ہے)

انہیں عامر خان پر مکمل بھروسہ ہے۔

ان کی طلاق کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے عامر خان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو بہت تکلیف پہنچائی ہے۔ یہ ویڈیو ان کی فریال مخدوم سے شادی سے قبل بنائی گئی تھی۔ بہت سے نوجوان مجھے اپنا رول ماڈل مانتے ہیں تاہم اب اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی شہرت پر برا اثر پڑے گا اور یہ ان کے خیراتی کام پر بھی برا اثر چھوڑے گی۔ واضح رہے کہ فریال سے شادی سے قبل ایک امریکی لڑکی عامر خان کی محبوبہ رہ چکی ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 21:09:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :