آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 24 جنوری 2017 11:54

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی 23ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ عالمی نمبر دو نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن نے بھی پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

پری کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی باربرہ سٹریکووا سے ہوا۔

عالمی نمبر دو نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ سرینا ولیمز نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر ایونٹ کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنا لی۔ چوتھے راونڈ میں بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی۔ ڈیوڈ گوفن آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے بیلجئم کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 11:54:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :