رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگے

منگل 24 جنوری 2017 13:17

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کل بدھ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پنجہ آزما ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رافیل نڈال سال کے پہلے گرینڈ سلام کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں، رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس گیل مونفلس کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ (آج) بدھ کینیڈا میلوس رائونک سے ہوگا، انہوں نے میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ہسپانوی روبرٹو باٹیسٹا کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

میگا ایونٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اور بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹرو آمنے سامنے ہونگے ۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 13:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :