آسٹریلین اوپن ٹینس، برائن برادرز مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 24 جنوری 2017 13:24

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکا کے نامور برائن برادرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے مارشل گرانولرز اور کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ امریکا کے باب برائن اور مائیک برائن برادرز پر مشتمل جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے مارشل گرانولرز اور کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو 7-6(7-5)، 5-7 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 13:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :