پی سی بی کادورہ ویسٹ انڈیزکیلئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ،سینئرز کی چھٹی کا امکان

چیئرمین پی سی بی نے چیف سلیکٹرانضمام الحق سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ،ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والوں کو منتخب کیا جائیگا

منگل 24 جنوری 2017 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپی سی بی کے اعلی حکام بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں، بورڈ کے تھنک ٹینک نے چند سینئرکرکٹرزکوفارغ کرنے کیلئے ذہن بنالیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے بڑے پیمانے پرتبدیلی کا عندیہ دیدیا، اس حوالے سے انہوں نے چیف سلیکٹرانضمام الحق سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کوشامل کیا جائیگا، ڈومیسٹک کرکٹ اورپی ایس ایل میں پرفارم کرنیوالوں کوآگیلایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے اظہرعلی کی جگہ نیا کپتان لانے پراتفاق ہوگیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کپتان مصباح الحق پرچھوڑدیا وہ جوبہترسمجھیں کریں۔ ذرائع کے مطابق مصباح پی ایس ایل کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیں گے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہرعلی کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 14:46:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :