تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ، بائولرز اور آل رائونڈرز میں ایشون بدستور سرفہرست، اظہر اور یونس 7ویں اور 8ویں نمبر پر برقرار، شکیب الحسن ترقی پاتے ہوئے کیریئر بہترین 22ویں اور ٹام لیتھم 26ویں نمبر پر آ گئے،

منگل 24 جنوری 2017 17:39

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ، بائولرز اور آل رائونڈرز میں ایشون بدستور سرفہرست، اظہر اور یونس 7ویں اور 8ویں نمبر پر برقرار، شکیب الحسن ترقی پاتے ہوئے کیریئر بہترین 22ویں اور ٹام لیتھم 26ویں نمبر پر آ گئے،
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، بائولرز اور آل رائونڈرز میں روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستانی بلے باز اظہرعلی 7ویں اور یونس خان 8ویں نمبر پر برقرار ہیں، شکیب الحسن ترقی پاتے ہوئے کیریئر بہترین 22ویں اور ٹام لیتھم 5 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 26ویں نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت بلے بازوں میں سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، ہاشم آملہ چھٹے، اظہرعلی ساتویں، یونس خان آٹھویں، ڈی کوک نویں اور ڈی ویلیئرز دسویں نمبر پر موجود ہیں، شکیب الحسن ایک درجہ ترقی پا کیریئر بہترین 22ویں نمبر پر آ گئے، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 5 درجے ترقی پا کر 26ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیوی بلے باز ہنری نیکولز دوسرے ٹیسٹ میں 98 رنز کی اننگز کھیل کر 16 درجے چھلانگ لگا کر 60ویں نمبر پر پہنچ گئے، بنگلہ دیش کے محموداللہ 4 درجے بہتری کے ساتھ 50ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ایشون پہلے، جدیجہ دوسرے، ہیزلووڈ تیسرے، ہیراتھ چوتھے اور ربادا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، شکیب الحسن دو درجے ترقی پا کر 14ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور جدیجہ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 17:39:20