پشاور،آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

افتتاحی روز،حیدر آباد بورڈ ، مردان بورڈ اور لاڑکانہ بورڈ کی کامیابی

منگل 24 جنوری 2017 18:24

پشاور،آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تخت بھائی میں شروع ہوگیا ، چیمپئن شپ کا افتتاح پروفیسر تنظیم بی بی پرنسپل گرلز ڈگری کالج تخت بھائی نے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بی آئی ایس سی مردان صابر خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری واسسٹنٹ ڈائریکٹر آسیہ نور ، مس گلنار ، مس نجمہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے سات ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ساہیوال بورڈ، لاہور ٹیکنیکل بورڈ، لاڑکانہ بورڈ، حیدرآباد بورڈ، پشاور بورڈ، راولپنڈی بورڈاور مردان بورڈ شامل ہیں ، ساہیوال بورڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی ، یہ پہلا موقع ہے کہ گرلز ڈگری کالج تخت بھائی آل پاکستان ٹیبل چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے ، اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طعیبہ نے تلاوت کلام پاک کی اور گرلز ڈگری کالج تخت بھائی کی لڑکیوں نے قومی ترانہ اورنیشنل سانگ پیش کیا ، افتتاحی میچ میں حیدرآباد بورڈ نے راولپنڈی بورڈ کو شکست دی ، حیدرآباد کی صبا، صائمہ اور تحمینہ نے راولپنڈی بورڈ کی سونیا ، نرمااور رابعہ کو تین صفر شکست دی ،پہلے میچ میں صباء نے سونیا کو گیارہ چھ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے شکست دی دوسرے میچ میں صائمہ نے راولپنڈی بورڈکی نرما کو گیارہ تین ، گیارہ سات اور گیارہ پانچ سے ہرایا جبکہ آخری میچ میں تحمینہ نے رابعہ کو گیارہ نو، گیارہ سات اور گیارہ چھ سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ، دوسرے میچ میں مردان بورڈ نے لاڑکانہ بورڈ کو ہرایا مردان کی طرف سے شاداب نے ملکہ کو گیارہ چھ ، گیارہ نو اور گیارہ ساتھ دوسرے میچ میں مردان کی ثناء نے لاڑکانہ بورڈ کی آسیہ کو گیارہ پانچ، گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے شکست دی جبکہ آخری میچ میں گلناز نے نادیہ کو گیارہ چھ ، گیارہ ساتھ اور گیارہ پانچ سے ہراکر فتح اپنے نام کی ، تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ساہیوال کی ہمہ ، رمشا اور تانیا نے مردان کی شاداب ، ثناء اور گلناز کو تین صفر شکست دی ۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 18:24:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :