پی بی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 17رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ،تین رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

منگل 24 جنوری 2017 20:14

پی بی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 17رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ،تین رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی 17رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اورتین رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا،محمد حمیل ٹیم کے کپتان اور انیس جاوید نائب کپتان ہوں گے،اعلان کردہ ٹیم میں محمد ایاز،ساجد نواز ،ریاست خان ،محمد ادریس سلیم ،ظفر اقبال ،انیس جاوید ( نائب کپتان)،ایوب خان ،بدر منیر ،نثار علی ،متیع اللہ ،محمد اکرم،محمد جمیل ( کپتان )،محسن خان ،اسرار حسین ،محمد اعجاز اور ثناء اللہ خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تین رکنی ٹیم مینجمنٹ میں حبیب اللہ ( ٹیم مینجر )،عبدالرزاق ( کوچ ) طاہر محمود بٹ ( ٹرینر )شامل ہیں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 29جنوری سے 12فروری تک بھارت میں ہوگا،ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 29جنوری کو دہلی میں ہوگی جبکہ فائنل 12فروری کو کھیلا جائے گا،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق کوچ عبدالرزاق ،مہر محمد یوسف اور طاہر محمود بٹ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے مذکورہ کھلاڑیوں کا پرفارمنس کی بناء پر انتخاب کیا ۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 20:14:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :