اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل کی قسمت کا فیصلہ 31 جنوری کو متوقع

منگل 24 جنوری 2017 20:55

اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل کی قسمت کا فیصلہ 31 جنوری کو متوقع
جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے آل رائونڈر آندرے رسل کی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے قسمت کا فیصلہ 31 جنوری کو متوقع ہے، قصوروار ثابت ہونے پر انہیں دو برس انٹرنیشنل کرکٹ سے معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل 31 جنوری کو سماعت میں رسل کے کیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ سنا سکتا ہے، اگر جرم ثابت ہو گیا تو رسل کیلئے دو برس تک انٹرنیشنل کرکٹ کے دروزاے بند ہو جائیں گے، واڈا کے قوانین کے مطابق جو ایتھلیٹ ایک سال کے دوران تین بار ٹیسٹ مس کرتا ہے تو اس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جمیکا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے گزشتہ برس مارچ میں رسل پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سال 2015ء میں رسل کو تین بار ٹیسٹ کیلئے طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 20:55:51