سہ ملکی ون ڈے سیریز، متحدہ عرب امارات نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، رچی بیرنگٹن کی ففٹی رائیگاں

منگل 24 جنوری 2017 20:55

سہ ملکی ون ڈے سیریز، متحدہ عرب امارات نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، رچی بیرنگٹن کی ففٹی رائیگاں
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں متحدہ عرب امارات نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 41.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سکاٹ لینڈ کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 173 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، رچی بیرنگٹن 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمران حیدر اور ظہور خان نے تین، تین وکٹیں لیں، جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 42ویں اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر حاصل کیا، محمدعثمان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، عدنان مفتی 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 20:55:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :