پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی سکروٹنی

منگل 24 جنوری 2017 21:00

پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی سکروٹنی
جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت سماعت سے محروم کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمز کے لئے سکروٹنی کا اہتمام کیا گیا اس عمل میں ضلع بھر کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جھنگ کے شفقت شہید گراوئڈ میں پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے تحت سماعت سے محروم کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمز بنانے کے لیے سکروٹنی اور رجسٹریشن کا اہتمام کیا گیا ، سکروٹنی اور رجسٹریشن کے لیے پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا حبیب الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور سارے عمل کا بغور جائزہ لیا ، پریزیڈنٹ جھنگ ڈیف ایسوسی ایشن عمران اور سکریٹری ایسوسی ایشن عبداللہ اور دیگر کلبز کے پریزیڈنٹ اور سیکرٹریز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رجسٹریشن کے لیے ہر کلب سے کل 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر کھلاڑی پر عزم نظر آئے اور بڑی تعداد میں کمیٹی ممبران کے پاس ناموں کا اندراج کروایا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 21:00:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :